ان حکمرانوں سے مارشل لاء یقیناً بہتر ہوگا ،علی آصف بگا

 ان حکمرانوں سے مارشل لاء  یقیناً بہتر ہوگا ،علی آصف بگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی علی آصف بگا نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں یہ عوام کو کسی بھی مشکل میں ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔۔۔

 جس سے عوام کیلئے مشکلات ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں اگر حکومت نے اسی طرح ترمیم کے ذریعے حکومت کرنی ہے تو بہتر ہے کہ عوام مارشل لاء قبول کرلے۔ کیونکہ ان حکمرانوں کی حکومت سے مارشل لاء یقیناً بہتر ہوگا بشریٰ بی بی کو ڈیل کے تحت رہائی کی باتیں کرنیوالوں کو شرم آنی چاہیئے قوم جانتی ہے کہ ڈیل کرنا ہوتی تو پہلے دن ہی کرلیتے ان کی طرح نہیں یہ ڈیل کرکے آتے ہیں ڈھیل لیکر واپس جاتے ہیں اب حکومت ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کو سمجھ چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں