حکومت کا آڈٹ پیراز کو سیٹل نہ کرنے پرتشویش کا اظہار

حکومت کا آڈٹ پیراز کو سیٹل نہ کرنے پرتشویش کا اظہار

سرگودھا(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے ضلعی حکومتوں کے آڈٹ پیراز کو سیٹل نہ کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریجن کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ۔۔۔

 ہنگامی بنیادوں پر ایڈہاک اکاؤنٹ کمیٹیو ں کو فعال کر کے ان کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کروانے ساتھ ساتھ آڈٹ پیراز کو تفصیلی جائزہ لیں اور جواب تیار کر نے کے علاوہ ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ ارسال کی جائے ،،ذرائع کے مطابق سابقہ مالی سال کے خصوصی آڈٹ کے دوران سامنے آنیوالے اعتراضات دور کرنے اور مبینہ بے ضابطگیوں کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی کا تعین کرکے حتمی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر تین ماہ گزرجانے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں