پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کی دفعات اور سزاؤں کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کی دفعات  اور سزاؤں کے حوالے سے  آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب نے پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کی دفعات اور سزاؤں کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔

 اس ضمن میں سرگودھا سمیت خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں تعینات زراعت کے ضلعی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کریں جن میں شرکاء کو فصلات و باغات کی بیماریوں اور ضرر رساں کیڑوں کے نقصان بارے مکمل معلومات فراہم کرنے کے علاوہ پیسٹی سائیڈ کے کاروبار کے لئے ضروری ہدایات، پیسٹی سائیڈ آرڈیننس کی دفعات اور سزاؤں کے حوالے سے بھی ڈیلرز کو آگاہ کیا جائے اور رپورٹ بھجوائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں