قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے قائم کمیٹیاں غیر فعال

قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے قائم کمیٹیاں غیر فعال

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت کی ہدایت پر بنائی جانے والی انتظامی کمیٹیاں چار ماہ گزر جانے کے بعد بھی فعال نہ ہو سکی کمیٹیاں ہر قبرستان کی الگ الگ بنائی گئی ہیں۔

حکومت نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اور ڈویڑن میں واقع تمام قبرستانوں کی الگ الگ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے یہ ہدایت کی تھی۔اس اقدام کامقصد پنجاب میں قبرستانوں کے بہتر انتظام، دیکھ بھال اور عوامی مفاد میں قبرستان کے احاطے کا تحفظ کرنا ہے انتظامی کمیٹیوں میں ایک چیئرمین، ایک مقامی رہائشی ترجیحاً ایک مخیرشخص، اور اتنی تعداد میں دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اراکین، بشمول ایک ریٹائرڈ حکومت ملازم ،ایک خاتون ممبر، متعلقہ یونین کو نسل کا سیکرٹری شامل ہیں انتظامی کمیٹیاں قبرستان کے احاطے میں کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی پابند ہونگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں