کلور کوٹ میں پھل سبزیاں مہنگی فروخت ‘انتظامیہ خاموش

کلور کوٹ میں پھل سبزیاں مہنگی فروخت ‘انتظامیہ خاموش

کلورکوٹ(نما ئندہ دنیا)کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی غریب گاہک پریشان۔۔۔

 کلورکوٹ شہر اور گردونواح کے بڑے علاقوں میں مہنگائی کو کنڑول نہ کیا جا سکا کلورکوٹ میں پھلوں سبزیوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں پھل سبزی فروش چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے سے من مانی قیمتیں گاہکوں سے وصول کرتے ہیں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مقامی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر اتے ہیں، شہریوں عوام نے ڈی سی بھکر سے کلورکوٹ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور پھل سبزیاں ودیگر اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں