مہنگی کھاد ناقص ادویات نہری پانی بند: زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیاں کی تعمیر شروع

مہنگی کھاد ناقص ادویات نہری پانی بند: زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیاں کی تعمیر شروع

سرگودھا(نامہ نگار)ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ زراعت حکومت کی ناقص حکمت عملی اور محکمہ زراعت و انہار کے افسران کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا۔۔۔

 کھاد کی بلیک میں فروخت ،نہری پانی کی بندش، غیر معیاری زرعی ادویات سے تنگ زمیندار فصلیں کاشت کرنے کے بجائے رہائشی کالونیاں بنانے لگے۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس مخصوص بااثر زمینداروں سے تو رابطے میں رہتے ہیں لیکن عام کاشتکاروں کو نظر انداز کرتے ہیں افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے اس مرتبہ بھی کنو کے باغات کے پھلوں پر وائرس نے کینو کو بری طرح متاثر کر دیا ہے انتظامیہ بھی کینو کے مقرر کردہ نرخ پر عمل کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے گندم کی فصل کاشت ہونے کو ہے محکمہ انہار نے وارہ بندی کرکے انکی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے کھاد ڈیلرز ضرورت کے وقت کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں محکمہ زراعت کے افسران ان مافیا کے سامنے بے بس نظرآرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں