ڈپٹی کمشنر میانوالی کارکردگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پررہے ،وزیراعلیٰ نے اعزازی سر ٹیفکیٹ سے نوازا

ڈپٹی کمشنر میانوالی کارکردگی کے لحاظ  سے تیسرے نمبر پررہے ،وزیراعلیٰ  نے اعزازی سر ٹیفکیٹ سے نوازا

میانوالی،کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے 19 واں اجلاس کے موقع پر پرفارمنس کے اعتبار سے ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کو پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اعزازی سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی میانوالی کے عوام کی دعاؤں، ان کے تعاون اور ضلعی محکموں کے افسران کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس کامیابی پر تمام محکموں کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں جو میری ٹیم کا حصہ رہے ۔انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جس کے نتیجہ میں میانوالی ضلع کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی جس پر ٹیم کے تمام افسران و عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ میری ٹیم کے تمام افسران اسی محنت،لگن اور خدمت خلق کے جذبہ سے ضلع کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں