1ارب،25کروڑ خرچ،شہری سوئی گیس سے محروم

1ارب،25کروڑ خرچ،شہری سوئی گیس سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایک ارب 25 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے باوجود سرگودھا کے شہریوں کو بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی نہ ہو سکی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلاء کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ شہر اور۔

 ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی کوئی ٹائمنگ نہیں ہے ، اس وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد کو سلنڈر کا سہارا لینا پڑتا ہے یا بازار کے ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانا پڑ رہا ہے ، یاد رہے کہ دو سال قبل حکومتی ایم این اے کی تگ و دو سے گیس پریشر میں اضافہ کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے سے مین لائن اور چھوٹی لنک لائنیں ڈالی گئی تھیں، واضح رہے کہ جوں جوں سردیاں قریب آ رہی ہیں اسی طرح سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں