’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘،پہلی قسط حقداروں کے اکاونٹس میں منتقل
شاہ پور(نمائندہ دنیا )’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت کم آمدنی والے حقدار شہریوں کو انکی دہلیز پر سرٹیفکیٹ فراہم کیے جا رہے ہیں،۔
، وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ قرضہ سکیم کے تحت پہلی قسط حقداروں کے اکاوئنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے ، جس کے بعد منتخب شہریوں کو ان کے گھروں پر سرٹیفکیٹ پیش کیے جا رہے ہیں یہ بات اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زوہیب شفیع نے قصبہ کالرہ اور جھاوریاں کے مستحق افراد غلام عباس ، علی حسن کے گھر جا کر سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور اس سکیم کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو میرٹ کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں اور پہلے ہی ان کے اکاوئنٹس میں رقم کی پہلی قسط منتقل کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ \"اپنی چھت، اپنا گھر\" سکیم کے علاوہ بھی حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے ۔ اہل شہریوں کو 9 سال کی آسان اقساط پر حکومت پنجاب کی جانب سے بلاسود قرضہ دیا جا رہا ہے ، اس قرضے کے تمام سروس چارجز حکومت پنجاب خود ادا کر رہی ہے تاکہ عوام کو مزید کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔