سٹاک مارکیٹ میں تیزی ثبوت ہے کہ پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ سود ہے ،محسن حسن ملہی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ثبوت  ہے کہ پاکستان میں تمام برائیوں  کی جڑ سود ہے ،محسن حسن ملہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صدر پیپلز یوتھ وسطی پنجاب محسن حسن ملہی نے کہا ہے کہ شرح سود کم ہونے سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی اس بات کا ثبوت ہے۔۔۔

 کہ پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ سود ہے اور اس کو بالخصوص کم کرنے کیساتھ ساتھ ختم کرنا چاہیئے کیونکہ سود اﷲ تعالیٰ سے جنگ ہے اور اﷲ تعالیٰ سے کوئی جنگ جیت نہیں سکتا، اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت 49ارب 30کروڑ 92لاکھ 87ہزار کا اضافہ ایک اچھی علامت ہے اور ملک سے سود کے خاتمے کیلئے ہر وہ اقدامات اٹھانا ہونگے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں