گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں میں لاٹمنٹ لیٹر تقسیم
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کسانوں کے لیے گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق اعظم نے کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی زراعت توسیع نے کہا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کے ویژن کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبودکیلئے مختلف منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جارہا ہے گرین ٹریکٹرسکیم بھی اس منصوبہ کی کڑی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کا تمام پراسس شفاف انداز میں بذریعہ آن لائن کیا گیا۔ اس مو قع پر کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔