سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی واک کا اہتمام

سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی واک کا اہتمام

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول دوآبہ کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے ایک خصوصی ایک خصوصی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت سکول کے پرنسپل، محمد احسان الحق نے کی، جبکہ اساتذہ، طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس واک کا مقصد عوام میں سموگ کے نقصانات، فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر، اور ماحول کی حفاظت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا واک کا آغاز سکول کے احاطے سے ہوا اور شرکاء نے یونین کونسل تک مارچ کیا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول کو صاف رکھنے ، درختوں کی اہمیت، گاڑیوں کے کم استعمال، اور دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق پیغامات درج تھے ۔ شرکاء نے \\\'\\\'سموگ سے بچاؤ، صحت مند زندگی\\\'\\\'، \\\'\\\'درخت لگائیں، ماحول بچائیں\\\'\\\' جیسے نعرے بھی لگائے پرنسپل محمد احسان الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک سنجیدہ ماحولیاتی مسئلہ بن چکا ہے ، جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سموگ سے بچاؤ کے لیے روزمرہ کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانی ہوں گی، جیسے کہ کوڑا کرکٹ جلانے سے پرہیز کرنا، غیر ضروری سفر سے گریز ، اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں