حکومت سے تعاون کرینگے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے تاجرسٹون کرشنگ انڈسٹری

 حکومت سے تعاون کرینگے بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے   تاجرسٹون کرشنگ انڈسٹری

46اڈا (نمائندہ دنیا)سٹون ایکشن کمیٹی کی سربراہی میں کریشر مالکان کا اوپن اجلاس 119موڑچوک یونین کے دفتر میں منعقد ہوا۔

جس میں پہاڑی لیز ہولڈرز اور کریشر وپلانٹ مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس جمع کروانے کی کیٹیگری پر غور کیا گیا۔اوراپنے دئیے گئے پرپوزل کے مطابق کریشر مالکان کی اکثریتی رائے نے ایف بی آر کو ٹیکس جمع کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر ٹیکس جمع کروانے کی یقین دہانی کروائی ،رانا ارشاد احمد خاں ، خان وحید خان نے کہا کہ سٹون کرشنگ انڈسٹری کے تاجر حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کوتیار ہیں۔لیکن کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں