زیادہ گندم اگائو مہم‘مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

زیادہ گندم اگائو مہم‘مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام پرائیویٹ کمپنی کے تعا ون سے نجی ہوٹل میں زیادہ گندم اُگاؤ مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فاروق اعظم، ضیاء الحسن ریسرچ آفیسر میانوالی، رابعہ شمس زراعت آفیسر توسیع میانوالی اور پرائیویٹ کمپنی کے افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی اور دیگر مقررین نے کسانوں کو گندم کی کاشت سے متعلق آگاہی دی کہ وہ کس طرح جدید طریقہ سے گندم کاشت کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی بحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدام برؤے کار لارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے زمینداروں کو کسان کارڈ، گریں ٹریکٹر سکیم اور دیگر زرعی مداخل میں خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے ۔ کسان حضرات زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ جو کسان ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم کاشت کریں گے ان کے لیے حکومت نے قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 لیزر لینڈ لیول یونٹ اور 25 ایکڑ سے زیادہ کاشت کرنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 ٹریکٹر دیئے جائیں گے ۔اس موقع پر دوسرے زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی فی ایکٹرپیداوار میں اضافہ، وقت پر گندم کی کاشت، منظور شدہ گندم کی اقسام، متناسب کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرکے گندم کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں