ایک سکول ایسا۔۔۔3ٹیچرز اور 2طالبعلم‘اسسٹنٹ کمشنر حیران
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )کلورکوٹ میں ایک ایسے سکول کا پتہ چلا ہے ۔
جس میں پڑھانے والے اساتذہ کرام تین اور پڑھنے والے طالب علم دو ہیں اے سی کلورکوٹ نے ادارہ کی رپورٹ ڈی سی بھکر کو بھجوا دی ہے‘کلورکوٹ شہر کی آبادی میں ایسے پرائمری سکول کا پتہ چلا ہے جس میں پڑھانے والے اساتذہ کرام کی تعداد تین ہے اور پڑھنے والے بچوں کی تعداد دو ہے اور پڑھنے والے دونوں بچے سگے بھائی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ملک اشرف نے عملہ کے ہمراہ کلورکوٹ شہر کے بوائز پرائمری سکول نمبر دو کا اچانک معائنہ کیا اے سی کلورکوٹ ٹیچرز اور طلبا کی تعداد دیکھ کر حیران رہ گئے ،دوران چیکنگ ان تین اساتذہ کرام میں سے نعمان نام کا ٹیچر غیر حاضر تھا اے سی کلورکوٹ نے جب بچوں کا رجسٹر حاضری چیک کیا تو وہ بھی پچھلے ماہ کا تھا اس ادارہ میں کوئی صفائی ستھرائی نہ تھی ادارہ میں گند ہی گند موجود تھا،اے سی کلورکوٹ نے اس ادرہ کی مکمل رپورٹ بنا کر ڈی سی بھکر کو بھجوا دی ہے ۔