گھریلو ملازمہ مالکان کا پونے 2کروڑ کا چونالگا کر غائب
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو ملازمہ مبینہ طور پر مالکان کا پونے دو کروڑ روپے کا سونا چرا کر غائب ہوگئی۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ جی ٹی ایس میں محمد زبیر نامی شہری نے گھر میں کام کاج کے لیے سحر نامی ملازمہ کو نوکری پر رکھا ہوا تھا۔ شہری کے مطابق گزشتہ روز ملازمہ نے صفائی کے دوران سیف الماری سے 1کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کا 65 تولہ سونا چوری کرلیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔