7 سال سال بھی بیگرز ہوم بنانے کی منظوری نہ مل سکی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی سڑکوں پر پیشہ ور بھکاری مافیا کا راج ہے بیگرز ہوم کا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے سے یہ سلسلہ نہیں رک سکا پیشہ ور بھکاری معصوم بچوں کا مستقبل بھی تباہ کررہے ہیں ۔
مگر انتظامی افسر اور منصوبہ ساز اہم مسئلے کو نظر انداز کررہے ہیں۔فیصل آباد میں بھکاری مافیا کے خلاف کار روائیاں بے سود ثابت ہونے لگیں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے پاس اینٹی بیگری کمپین کے دوران پکڑے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کو رکھنے کے لیے بیگرز ہوم ہی موجود نہیں جس کے باعث پکڑے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جاتا ہے یا چند ایک کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جاتا ہے جس میں دفعات قابل ضمانت ہونے کے باعث پکڑے جانے کے بعد اگلے ہی دن پیشہ ور بھکاری دوبارہ سڑکوں پر ہوتے ہیں 2016 کے دوران فیصل آباد بیگرز ہوم کا منصوبہ اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا۔ جس پر ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چند اعتراضات لگائے 2017 میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اعتراضات دور کرکے بیگرز ہوم کی منظوری کے لیے دستاویزات ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی لاہور کو ارسال کردئیے گئے مگر 7 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال بیگرز ہوم کی منظوری نہ مل سکی۔