سرکاری قیمت سے مہنگی مرغی فروخت کرنے والا گرفتار

سرکاری قیمت سے مہنگی مرغی فروخت کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری قیمت سے زائد پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ زبیر کالونی میں شہریوں کی شکایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قمر شہزاد نے کارروائی کی جہاں جاوید اقبال نامی دکاندار کی جانب سے سرکاری سطح پر طے کردہ ریٹ 461 روپے فی کلو کے بجائے 500 روپے فی کلو میں مرغی کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں