گندم کے بیج کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے ، فاروق اعظم
میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرا عت توسیع میانوالی فاروق اعظم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے گندم کے بیج کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
اور پچاس کلو گرام والے بیگ پر کسانوں کو 1800روپے فی بیگ کے حساب سے رعایت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کے بیج کے 50 کلو گرام کے بیگ کی قیمت پہلے 6300روپے تھی جسے کم کر کے 4500روپے کر دیا گیا ہے تا کہ کسان حضرات کو بہترین کوالٹی کا بیج سستے داموں میسر آسکے اور وہ گندم کی فصل کاشت کر کے اپنی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ کسان حضرات وزیراعلیٰ پنجاب کے اس خصوصی اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔ اور جلد ازجلد اپنی گندم کی کاشت مکمل کریں۔