پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتما م دستکاری سکول سسٹم کا افتتاح
کلورکوٹ(نامہ نگار )پاسبان ویلفیئر سوسائٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام صدر پاسبان شکیل احمد چودھری ، سابق اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر نورپور ملک عبدالرحیم منظر۔۔۔
صدر پاسبان خواتین ونگ کلثوم بیگم ، پرنسپل شمیم اختر کمبوہ نے کلورکوٹ کے نواحی علاقے چک 63ڈی بی میں پاسبان دستکاری سکول سسٹم کا افتتاح کیا ، شکیل احمد چوہدری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان ویلفیئر سوسائٹی اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں خواتین کو سلائی کڑھائی ، کمپیوٹر ، بیوٹی پارلر ،مہندی ، کوکنگ ، فیبرک پینٹنگ کا ہنر سکھانے ، کورس کروانے کیلئے پاسبان دستکاری سکول سسٹم قائم کر رہی ہے۔