بوہڑ بنگلہ کالاباغ میں پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا
کالاباغ(نمائندہ دنیا)بوہڑ بنگلہ کالاباغ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ملک وحید خان کی زیر قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کا 57 واں یوم تاسیس گزشتہ روز جوش و جذبہ سے منایا گیا۔۔۔
جس میں ضلع بھر کے ورکروں اور عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تاسیسی جلسہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں لائیو کاسٹ کیا گیا بوہڑ بنگلہ کالاباغ میں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی و عالمی خدمات کو سراہا گیا ،ساتھ ہی صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آئین و قانون کی حکمرانی، جمہوریت کے استحکام، دہشت گردی، لاقانونیت، انتہا پسندی، اور فرقہ واریت کے خلاف جاری جدوجہد کو اجاگر کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کی پاسداری، وطن عزیز کی نظریاتی اساس کی آبیاری اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے اپنا 57واں یوم تاسیس جوش و جزبہ کے ساتھ منارہی ہے۔