کسی شرپسند میں ضلع کا امن خراب کرنیکی جرات نہیں‘توقیر نعیم

کسی شرپسند میں ضلع کا امن خراب کرنیکی جرات نہیں‘توقیر نعیم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر نعیم نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس نے اپنی تمام توانائیاں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ضلع خوشاب کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کیلئے وقف کر رکھی ہیں۔۔۔

انشاء اﷲ کسی سماج دشمن عناصر کو ضلع خوشاب کے مثالی امن کو برباد کرنے اس کے مکینوں کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں ہو گی، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب کے تمام تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری بالخصوص ناجائز اسلحہ منشیات اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے مہم شروع کر دی گئی، جس کے بہترین اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب کے مکینوں کو سکون کی نیندیں مہیا کرنا اور ان میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا میری پہلی ترجیح ہے انشاء اﷲ پولیس صحیح معنوں میں ان کے محافظ کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں