منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کو باعزت بری کر دیا گیا

 منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمہ  میں نامزد ملزم کو باعزت بری کر دیا گیا

پھلروان (نمائندہ دنیا)ماہر قانون دان چودھری زین اﷲ ایڈووکیٹ نے عدالت کے سامنے حقائق لا کر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم کو باعزت بری کروا دیا ۔

تھانہ صدر بھلوال میں درج مقدمہ منشیات فروشی کے ملزم کا چالان ایڈیشنل سیشن جج سکندر جاوید بوسال کی عدالت میں پیش کیا پولیس حکام کے مطابق ملزم سے 3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی جس پر منشیات فروشی کی دفعہ 9cکے تحت مقدمہ درج کیا تھا، ماہر قانون چودھری زین اﷲ ھطار ایڈووکیٹ نے شاندار دلائل کے ذریعے ثابت کیا کہ مقدمہ بنیاد اور حقائق کے منافی ہے جس پر عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں