فاروقہ مین روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ مین روڈ پر چوری کی وارداتوں میں اضافہ تاجر پریشانی میں مبتلا ہو گئے ۔
گذشتہ شب نامعلوم چور مکہ اسٹام فروش ملک وارث کی دوکان کے تالے توڑ کر یو پی ایس اور بیٹری مالیت 55000روپے لے کر فرار ہو گئی جبکہ گذشتہ ہفتہ نامعلوم چور حیدری موبائل کے تالے توڑ کر دوکان میں لگے کیمروں پر کپڑا ڈال کر اور انکی تاریں کاٹ کر موبال سمیت قیمتی سامان لے اڑے کسی بھی واردات کا تا حال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔