معیشت کی مضبوطی سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا : محمد اجمل گوندل

معیشت کی مضبوطی  سے بے روزگاری کا  خاتمہ ہوگا : محمد اجمل گوندل

بھیرہ(نامہ نگار)ملکی معیشت کی مضبوطی صنعتی ترقی سے وابستہ ہے صنعت کا پہیہ چلنے سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔

اور لوگ خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چودھری محمد اجمل گوندل اور پاپولر کے آر ایم محمد عثمان نے بھیرہ کے تاجروں کے ساتھ ہونے والی ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ صنعتی اور کاروباری طبقہ کے لیے آسانیاں پیدا کرے تاکہ معاشی ترقی پروان چڑھ سکے اس موقع پر پاپولر کی طرف سے مقامی تاجروں کی حوصلہ افزائی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں 34 کاروباری افراد نے حصہ لیا اور مقامی تاجر رانا محمد ساجد کے نام قرہ نکلا جسے انعام میں موٹر سائیکل سی ڈی 70 دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں