اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کی ضروریات کے لیے منگوائی گئی اشیا اور۔

 دیگر معاملات کا جائزہ لے کر اپنے اطمینان کا اظہار کیا میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ ہیلتھ کونسل کے سابقہ اجلاس میں ادویات کیمرہ جات اور دیگر اشیاء کی خریداری کی اجازت دی گئی تھی جس کے تحت کھانسی اور بخار کے اؤٹ ڈور مریضوں کے لیے 10 ہزار سیرپ ہسپتال کے میڈیکل فضلہ کو اکٹھا کرنے کے لیے 36 ڈسٹ بن کمرہ جات اور ڈاکٹرز کے لیے 55 نیم پلیٹس لیبر روم کے لیے نئی ٹرالی اور ہسپتال کی سکیورٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے 32 نئے این وی ار کیمرہ جات کی خریداری کی گئی جنہیں اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے چیک کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مریضوں کو فراہم کردہ مفت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں