نامعلوم نوسر باز شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم نوسر باز شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کر گئے بتایا جاتا ہے کہ تنکی والا کا رہائشی احمد حیات مقامی بینک سے رقم نکلوانے گیا ۔۔
جہاں نامعلوم نوسر بازوں نے دھوکہ دہی سے اس کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر کے اکاؤنٹ سے 1لاکھ 95ہزار روپے نکلوا کر رفوچکر ہو گئے ، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔