تھانہ سلانوالی میں طویل عرصہ سے تعینات 13پولیس افسر تبدیل
سلانوالی(نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا ایکشن تھانہ سلانوالی میں طویل عرصہ سے تعینات 13پولیس افسران تھانہ بدر کر دیے گئے کچھ لائن حاضر تو کچھ کو دیگر تھانوں میں تعینات کر دیا گیا۔
نئے پولیس افسران کی تعیناتی کا عمل جاری ہے سب انسپکٹرز محمد امیر اور تنویر عباس سلانوالی تھانہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔تھانہ بدر ہونے والوں میں سب انسپکٹر امیر مختار محمد طارق اور ندیم شہزاد جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز میں عبدالعزیز شاہ، صفدر حسین، ظہور حسین،افتخار حسین، رفاقت علی، فیصل بلوچ، محمد ارشاد اور شاہد چوہدری کے نام شامل ہیں۔