کارخانوں ، فیکٹریوں کے بوائلر کی چیکنگ کا فیصلہ

کارخانوں  ، فیکٹریوں  کے  بوائلر کی  چیکنگ  کا  فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فضائی آلودگی کے سد باب کے لئے محکمہ ماحولیات کو کارخانوں، فیکٹریوں اور صنعتی یونٹوں کے بوائلر کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے اور چیکنگ ،مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔۔

اس ضمن میں ٹیموں میں محکمہ انڈسٹریز کے ملازمین شامل کرنے اور مقامی پولیس کو تعاون کرنے کا کہا گیا ہے ، جن کارخانوں فیکٹریوں اور صنعتی یونٹوں کے بوائلرز زائد المعیاد ہونگے ان پوائنٹس کو سیل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور جن بوائلرز کی حالت بہتر نہ ہوئی انہیں تبدیل کرنے کا نوٹس دیا جائے گا، ٹیمیں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گی، اس اقدام کا مقصد زہریلے دھویں کا خاتمہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں