ڈاکو محنت کش کی موٹر سائیکل چھین کرفرار
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) محنت کش کیساتھ ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ملزمان اُسکی قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔مڈھ رانجھا کے رہائشی اعجاز حسن نے سیالموڑ پر کپڑے کی دوکان بنارکھی ہے ۔
گزشتہ شام وہ اپنی دوکان بندکر کے گھر کی جانب واپس آرہا تھا کہ راستہ میں کوٹ میانہ کے قریب روڈ پر تین کس ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر اُسکی موٹرسائیکل مالیتی ایک لاکھ65ہزاررروپے زبردستی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔