ملک شیر امیر اترا استحکام پاکستان پارٹی ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر نامزد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ملک شیر امیر اترا کو استحکام پاکستان پارٹی کا ضلع خوشاب کا سینئر نائب صدر نامزدکر دیا گیا ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر خان بگھور اور ضلعی صدر استحکام پاکستان پارٹی ملک امیر حیدر سنگھا نے ملک شیر امیر اترا کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ملک شیر امیر اترا کی جانب سے ضلع خوشاب میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکیا۔