15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالا قانون کی گرفت میں آ گیا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالا تلہ گنگ کا رہائشی محبوب اﷲ قانون کی گرفت میں آ گیا۔۔
ملزم کیخلاف تھانہ خوشاب میں مقدمہ درج،محبوب اﷲ نے 15پر کال کی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس سے گن پوائنٹ پر کلٹس کار چھین لی ہے اور وہ جوہر آباد کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔کال چلتے ہی خوشاب پولیس حرکت میں آ گئی۔