تحریک انصاف، تحریک انتشار ہے ،عمران کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی، لیاقت علی خان

تحریک انصاف، تحریک انتشار  ہے ،عمران کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا  پڑے گی، لیاقت علی خان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف، تحریک انتشار ہے۔۔۔

 انہیں ناکامیوں کا ملال ہے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا انہوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، عمران خان کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی، یہ لوگ 9 مئی کی طرح 26 نومبر واقعہ کے کردار ہیں اور لاشوں پر جھوٹا بیانیہ گھڑا اور اپنے کیے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، انہیں اداروں کے جوانوں کے خون کا حساب دینا ہو گا۔ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کیا، توشہ خانہ اور 190 ملین کا حساب تو دینا پڑے گا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی اور مذاکرات کیلئے سنجیدگی دکھانے کی تجویز دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں