کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، رائے منیر کھرل
![کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، رائے منیر کھرل](https://dunya.com.pk/news/2024/December/12-19-24/news_big_images/2449289_26832279.jpg)
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل رائے منیر کھرل نے کہا ہے کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور زراعت نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔۔۔
اس وقت کسان پانی بحران، مہنگی کھاد، بیج کی عدم دستیابی اور حکومت کی طرف سے بھاری ٹیکسوں کے باعث مشکلات میں ہیں، حکومت کسانوں اور زراعت کے شعبہ کو بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ، جو ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ، ان کی خوشحالی سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کی آواز اٹھائی اور اپنی سیاست کو فلاحی کاموں کا مرکوز بنایا۔