ٹیچرز نے پنشن و مراعات میں کمی کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

ٹیچرز نے پنشن و مراعات میں کمی کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا

کمرمشانی (نامہ نگار ) سول ملازمین کی پنشن ودیگرمراعات میں حکومت پنجاب کی طرف سے کمی کے نوٹیفکیشن کوپنجاب ٹیچرز یونین مسترد کرتی ہے ۔

حکومت پنجاب کو چاہیے کہ جو ملازمین اپنے زندگی کے قیمتی سال اپنے محکموں کودے چکے ہیں اور اب ریٹائرڈ ہونے والے ان کے ساتھ زیادتی نہ کرے دوسری طرف ایم پی اے وزیروں کی مراعات میں اضافے کیلئے ان کے پاس فنڈز وافر ہیں پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے سرکاری سکولوں کی نجکاری صرف اساتذہ کا نہیں، پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔احمد شیر خان پنجاب ٹیچرز یونین کے جوائنٹ سیکرٹری اور ضلعی صدر میانوالی، احمد شیر خان نے پنشن میں کمی اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ احمد شیر خان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری ادارے نجکاری کی بھینٹ چڑھتے ہیں، تو اس کا براہ راست اثر اس طبقے پر ہوتا ہے جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہوتا ہے ۔ آج حکومت سکولوں کو فروخت کر رہی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ غریب بچوں کیلئے مفت تعلیم کا دروازہ بند کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں