پی ٹی آئی کے اکابرین کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی پالیسی قابل مذمت ہے ، چو دھری ارشد محمود
جوہرآباد ( نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چو دھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے ۔
کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اکابرین کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی پالیسی قابل مذمت ہے ، پاکستانی عوام با شعور ہیں 26نومبر کے احتجاج کی غلط تصور کشی کر کے حکومت اور حکومتوی اداروں کو بد نام کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں وکلاء کے وفد سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہاکستان کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ لیگی قائدین نے اپنے پوری سیاسی کیرئر میں سچائی اور ایمانداری کا دامن نہیں چھوڑا ۔