مسلمان حکمران آنکھیں کھولیں اسلام دشمن عناصر کی غلامی کی زنجیریں توڑ ڈالیں،قاری محمد ارشد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) معروف عالم دین قاری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب ۔
مسلمان حکمران آنکھیں کھولیں ،اور اسلام دشمن عناصر کی طرف سے پہنائی ہوئی غلامی کی زنجیریں توڑ ڈالیں،اسلامی ممالک کو آپس کے تنازعات کو فراموش کر کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جانا چاہئے ، اس کے علاوہ بحیثیت مسلمان ہمیں بھی اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہئے اور اﷲ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں ، اسی میں ہمار ی دونوں جہانوں میں حقیقی کامیابی وکامرانی ممکن ہو سکتی ہے ۔