سود کی لعنت سے نجات حاصل کرنے تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، انعام الحق قیصر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی میاں انعام الحق قیصر نے کہا ہے کہ قرضوں کی دلدل میں دھنسے اس ملک پر بظاہر ہمارے لوگ حکمران ہیں۔
مگر اصل حکمرانی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے علاوہ دنیا کی دیگر قوتیں کر رہی ہیں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستانیوں کی قدر کرایہ دار سے بھی کم ہوکر رہ جائیگی، ملک چلانے کیلئے ہم بیرونی قوتوں سے قرضے لیکر اس کا سود ادا کررہے ہیں ، جب تک سود کی لعنت سے نجات نہیں حاصل کر لی جاتی اس وقت تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ وزیر اعظم خالی بیان بازی کی بجائے حقیقی معنوں میں لوٹی گئی دولت کو واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک کے قرض اتریں تا کہ ہم سود کی لعنت سے پاک ہو سکیں اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نظام قائم کر سکیں۔