ڈکیتی ‘راہزنی‘چوری کے 8مقدمات میں مطلوب 3ملزم گرفتار
بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے۔
بھیرہ پولیس نے سب ڈویژنل پولیس افیسر محمد مظہر فاروق کی زیر نگرانی ڈکیتی راہزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 6 لاکھ روپیہ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کر لی انسپکٹر حافظ نوید اکرم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ارشد،مدثر اور اظہر 8 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ان کے قبضہ سے نقدی موبائل فون موٹر سائیکل مویشی اور پیٹر انجن برآمد کئے گئے ہیں جن کی کل مالیت 6 لاکھ 37 ہزار روپیہ ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے انہوں نے کہا گرفتار ملزمان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی انسپکٹر حافظ نوید اکرم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی فوری اطلاع دیں ۔