دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی کا حکم
جوہرآباد (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کامران افضل کی زیرصدارت کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ سموگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ،ٹریفک پولیس‘چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں سموگ کے تدارک کیلئے ضلعی سطح پر اٹھائے جانیوالے اقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران افضل نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ سموگ کے تدارک کیلئے دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ‘ موسم سرما میں محکمہ ما حولیات کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اسلئے انہیں ضلع خوشاب کے ہر علاقہ پر نظر رکھنی ہو گی۔