پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر‘مسافروں کی زندگیوں کو خطرات

پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر‘مسافروں کی زندگیوں کو خطرات

بھلوال(نمائندہ دنیا ) گیس سلنڈر لگاکر مسافروں سے بھری گاڑیوں کو انسانی زند گیوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔

 ،میڈیا کی نشاندہی پر سیکرٹری آر ٹی اے سرگودہا کچھ دنوں کیلئے حرکت میں آتے ہیں پھر خاموشی چھا جاتی ہے اکثر انسپکٹر مبینہ طور پرویگنوں کے اڈوں پر چھاپہ مار کر سلنڈر سے بھری مسافر ویگنوں کو پکڑکر تھانہ بھلوال میں بند کر دیتے ہیں اور کچھ دیر بعد مک مکاو کرنے کے بعد چالان پرچیاں دے کر ان کو چھوڑ دیا جبکہ کے ایک سال قبل بھلوال میں سلنڈر گیس کی وجہ سے بھلوال میں 7 افراد جان بحق ہو گئے تھے میڈیا کی نشاندہی پر ایک بار کارروائی کی گئی لیکن اس کے بعد چالان پرچی دے کر گاڑیوں کو چھوڑنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اعلیٰ حکام فوری طور پر سیکرٹری آر ٹی اے سرگودہا سمیت انتظامیہ انسانی زندگیوں سے سر عام کھیل رہے ہیں ان افراد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں