روشن مستقبل اسلامی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے ،لیاقت بلوچ

 روشن مستقبل اسلامی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے ،لیاقت بلوچ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ لیاقت بلوچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب۔

 کے موقع پر خطبہ جمعۃ المبارک دیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام کی بنیاد کی طرف پلٹے گا تب ہی ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ،پاکستان کا روشن مستقبل صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے، جماعت اسلامی اپنی تحریک جاری رکھے گی ، ہمیں اسلام کی سربلندی کے لئے ملکر اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لانا ہے ،قرآنی تعلیمات کے ساتھ دنیاوی علوم سے بھی روشناسی وقت کی ضرورت ہے معاشرے کے ہر پہلومیں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے دین اسلام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے علماء کرام کا کردار ہمیشہ ناقابل فراموش ہے، بعدازاں لیاقت بلوچ نے اجمل باجوہ ،چوہدری کلیم باجوہ ،چوہدری اویس سندھو نے مسجد قباء کی کا سنگ بنیاد رکھا اور اکابرین کے اس بابرکت کام کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں