مظہر شاہ ، ریسکیو سٹاف کی کاشف منظور کی قبر پر حاضری پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا مظہر شاہ نے ریسکیو سٹاف کے ہمراہ چاوے والا میں شہید ریسکیو آفیشل کاشف منظور کی۔
قبر پر حاضری دی جوکہ 28اپریل 2020کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے ، ریسکیو ٹیم نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر خاندان کے افراد بھی موجود تھے ‘ ریسکیو عملہ یہ دن ریسکیو 1122، پاکستان کی مسلح افواج، رینجرز، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں مناتا ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔