نواز شریف نے دفاع کو مضبوط اور مستحکم کیا:رانا محمد کاشف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کسان ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا محمد کاشف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور (ن) لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے۔۔۔
اس کے دفاع کو مضبوط اور مستحکم بناتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا، تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ایک مثبت قدم ہے ، ملک کو اقوام عالم میں ایٹمی معاشی قوت بنانے والی شخصیت کوئی اور نہیں میاں محمد نواز شریف ہیں۔ حکومت قائد کا خواب ضرور پورا کرے گی اور پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتا جائے گا۔