بانی پی ٹی آئی نے ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی :رشید جٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری رشید جٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی جماعت ہے۔۔۔
بانی پی ٹی آئی نے ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش کی اور پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا، اس انتشار پسند ٹولہ نے جو کیا آج ان کو اس کے کیے کی سزائیں بھگتنا پڑ رہی ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کے ساتھ جو ہوا ایسا سلوک کسی جماعت کے ساتھ نہیں کیا گیا، لیکن اس کے باوجود لیڈر شپ اور اس کے جیالوں نے کبھی بھی ملک کے خلاف ایک لفظ تک نہیں نکالا اور صدر پاکستان نے اپنے سیاسی مخالفین کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں جیل کی صعوبتوں کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، پیپلز پارٹی اہم حکومتی اتحادی جماعت ہے ، جس میں بریک تھرو سیاست کا حصہ ہے ۔