قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ وقت کی اور اپنے اصولوں کی پابندی کی : ڈاکٹر ہارون الرشید

قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ  وقت کی اور اپنے اصولوں کی  پابندی کی : ڈاکٹر ہارون الرشید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماہر تعلیم، ادیب و شاعر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ وقت کی اور اپنے اصولوں کی پابندی کی۔

انھوں نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے لیے سخت جدوجہد کی۔ اُنھوں نے ڈاکٹر علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا۔ پاکستان ہمارے پاس قائداعظم کی امانتِ حسیں ہے ۔ آج کل بچوں کے پاس وقت نہیں کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں۔ قائد اعظم کی کامیابی ان کی سحر خیزی میں مضمر تھی۔ آج ہمارے بچے ساری رات جاگتے ہیں اور صبح اٹھتے ہیں تو آنکھوں میں خمار نظر آتا ہے ۔  قائد اعظم اخلاص اور تقویٰ کے پیکر تھے ۔ مقام افسوس ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں قائداعظم محمد علی جناح کو فراموش کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں