دائودخیل:بھتہ نہ دینے پر دکاندار کے گھر پہنچ کر فائرنگ
دائودخیل (نماندہ دنیا)دکاندار سے3لاکھ روپے بھتہ مانگنے جبکہ بھتہ نہ دینے پر شام کے وقت نامعلوم افراد دکاندار کے گھر کے گیٹ میں فا ئر نگ کرکے موقع سے فرار ہو گئے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ داودخیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔
نوید اختر ولد ماسٹر محمد حنیف اونر ماسٹر سویٹ شاپ نے تھانہ داودخیل میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 25دسمبر کو میں معہ برادرم لطیف اقبال اپنی دکان نزد نیشنل بینک پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم نوجوان دکان پر آیا اور پسٹل نکال کر میرے کاونٹر پر رکھ کر موبائل فون پرکسی سے بات کرائی جس نے کہا کہ میں پہاڑی پر موجود ہوں اور شام تک اس بندے کو 3لاکھ روپے بھتہ دے دو ورنہ آپ کو جان سے مار دیا جائے گا وہ نوجوان فون پر بات کرانے کے بعد چلا گیا جبکہ شام کے وقت میرے گھر کے دروازے پر دستک ہو تو میں بمعہ اپنے بھا لطیف اقبال اور منورحسین ولد عبدالمالک کے گیٹ پر گئے تو وہی نوجوان ساتھی کے ہمراہ موٹر سایکل پر سوار تھے میں نے انکو پہچان کر مڑنے کا کہا تو دونوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔