جو ہر آ باد :ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کامران افضل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرچوہدری شاہد نے بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ ماہ کی کارد کردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر چوہری شاہد نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے بارے میں آگاہی کیلئے باقاعدہ کارنر میٹنگز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اجلاس میں محکمہ کی طرف سے بنائی گئی ایپلیکیشن خوشی کی بات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر حمنہ ملک،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عقیلہ تبسم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر عمر دراز نے شرکت کی۔