نو سرباز شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا کر رفوچکر ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو نامعلوم نو سرباز شہری کے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا کر رفوچکر ہو گئے ۔60شمالی کا رہائشی محمد امین مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا۔۔۔
جہاں دو نامعلوم افراد نے جال میں پھنسا کر اس کا اے ٹی ایم کار ڈ تبدیل کر لیا اور اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوا کر غائب ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔