جلدملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا :ملک مختار احمد بھرتھ
بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت خوراک ذ رائع آمد و رفت اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے۔۔۔
اور ہماری مثبت پالیسیوں سے جلد ہی ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ این اے 82اور پی پی 71کے عوامی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہے ہیں جس کیلئے ان کے بھائی صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر نگرانی متعدد عوامی فلاحی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے اور حلقہ کے مسائل بلاتفریق حل کئے جا رہے ہیں ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ حلقہ کے عوام مسلسل دو دہائیوں سے ہم بھائیوں پر جس اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہے اور ہم کبھی بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔